ویب ڈیسک :شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی ،موٹروے ایم ٹو اسلام آباد سے بلکسر تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔
ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں ۔ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔
ترجمان کے مطابق شہری تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔