عائزہ خان اور عفان وحید کا برائیڈل فوٹو شوٹ توجہ کا مرکز بن گیا

Jan 02, 2024 | 21:04 PM

 ویب ڈیسک : شوبز انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ عائزہ خان اور عفان وحید کا برائیڈل فوٹو شوٹ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
خوش شکل  عائزہ اور عفان اپنی اداکاری کی بھرپور صلاحیتوں کے باعث مداحوں کے دلوں میں ایک الگ مقام رکھتے ہیں۔
 عائزہ خان اور عفان وحید خوبصورت برانڈ اینڈورسمنٹ ویڈیو میں ایک ساتھ نظر آئے ہیں، یہ خوبصورت ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
عفان وحید نے عائشہ فرید آفیشل اور عائزہ خان کے ساتھ مل کر اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی۔ دلکش ویڈیو کپڑوں کے برانڈ عائشہ فرید کے لیے تھی۔
 ویڈیو میں شادی کا ایک خوبصورت سلسلہ دکھایا گیا، عفان وحید دلہے کے لباس میں ملبوس انتہائی دلکش دکھائی دے رہے تھے تو دوسری جانب عائزہ خان روایتی خوبصورت دلہن کے لباس میں انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں۔

مزیدخبریں