اسلام آباد میں ڈکیتی ،موٹرسائیکل چھیننے کی درجنوں وارداتیں،فوٹیج وائرل 

ایک نیوز :وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتی،موٹرسائیکل چھیینے کی درجنوں وارداتیں رپورٹ،شہری لاکھوں کی نقدی لوٹا بیٹھے۔پولیس بے بس نظر آئی۔فوٹیج بھی وائرل ہو گئی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2024-01-02/news-1704207656-7981.mp4

تفصیلات کے مطابق سال کا پہلا روز شہریوں پربھاری رہا ،رورل سیکٹر میں ڈاکوؤں اورپولیس میں آنکھ مچولی جاری رہی۔ہر 4گھنٹے بعد ڈکیتی اور راہزنی کی واردات رپورٹ ہوئی۔تین رکنی موٹر سائیکل سوار ملزمان نے شہریوں سمیت پولیس کو بھی تگنی کا ناچ نچانے رکھا ۔سال کے پہلے روز رورل سیکٹر میں پانچ ڈکیتیاں ہوئیں۔

 شہزاد ٹاؤن کے علاقہ میں تین،تھانہ کرپا کے علاقہ میں ایک بنی گالہ میں دو وارداتیں رپورٹ ،ڈاکوؤں نے میڈیکل سٹور،پیزا ہٹ،بیکری سمیت مختلف دکانوں کو ٹارگٹ کیا ،ملزمان اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے کی نقدی ،موبائل فونز چھین کر فرارہو گئے۔

تین رکنی موٹر سائیکل سوار ڈکیت گروہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایک نیوز کو موصول،فوٹیج میں ملزمان کو ڈکیتی کی واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے ،ملزمان انتہائی بااعتماد طریقے سے لوٹ مار کرتا رہے ،پولیس تھانوں میں سوئی رہی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام واقعات کے مقدمات کا اندراج کر لیا جائے گا ۔