ویب ڈیسک: فلسطینیوں کی امداد کیلئے پاکستانی طیارہ20ٹن سامان لے کر مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پرپہنچ گیا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2024-01-02/news-1704204719-5118.mp4
تفصیلات کے مطابق غزہ کے لیے پاکستان کی جانب سے انسانی امداد کی تیسری کھیپ العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔
مصر میں پاکستانی سفارتخانے کے عہدیداروں نے 20ٹن امدادی سامان مصری ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کیا۔
پاکستانی سفارتخانے کے مطابق پاکستان اب تک غزہ کے لوگوں کو 200 ٹن سے زیادہ انسانی اور طبی امداد پہنچا چکا ہے, پاکستان مستقبل میں بھی انہیں بنیادی طور پر درکار امدادی امداد فراہم کرتا رہے گا۔