ویب ڈیسک: نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ،اہم امور پرتبادلہ خیال کیا۔
ترجمان امریکی مشن کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور سفارتی امور پر بات چیت، باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امریکا میں آباد ہونے کے اہل افغان شہریوں کی محفوظ اور مؤثر پروسیسنگ پر بھی گفتگو کی گئی۔