ایک نیوز:سیشن عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں محمود الرشید کیخلاف چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی کو شوکازنوٹس جاری کردیا۔
سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔رہنما تحریک انصاف میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد سیشن عدالت پیش کیاگیا۔
عدالت نے محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کردی ۔
واضح رہے کہ تھانہ گلبرگ پولیس نے رہنما تحریک انصاف محمود الرشید کیخلاف مقدمہ درج کررکھا ہے ۔