ن لیگ آفس جلانے کا کیس ، صنم جاوید کاجوڈیشل ریمانڈمنظور

Jan 02, 2024 | 17:22 PM

ایک نیوز :ن لیگ آفس جلانے کےکیس میں عدالت نے صنم جاوید کامزیدجسمانی ریمانڈدینےسےانکار،جوڈیشل ریمانڈمنظورکرلیا۔

سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی ۔

پولیس نے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی  جسے عدالت نے مسترد کردیا ۔

ملزمہ صنم جاوید  کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزیدخبریں