چاہے انڈر19 ٹیم سے لڑنا پڑے الیکشن لڑیں گے ، بیرسٹر گوہر

 ”بلا“نہ ملا تو کسی بھی کامن نشان پرالیکشن لڑیں گے ،بیرسٹرگوہر
کیپشن:  ”بلا“نہ ملا تو کسی بھی کامن نشان پرالیکشن لڑیں گے ،بیرسٹرگوہر

ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرخان کا کہنا ہے کہ  الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے چاہے انڈر19 ٹیم سے لڑنا پڑے ،انکو کھلا گراؤنڈ نہیں دیں گے ۔ لیول پلینگ فیلڈ کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دے چکے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر  گوہر خان کابانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ا لیکشن کا بائیکاٹ نہیں ہوگا، ”بلا“نہ ملا تو کسی بھی کامن نشان پرالیکشن لڑیں گے۔   عمران خان سے ٹکٹوں کے معاملہ پر ابتدائی مشاورت ہوئی ہے۔دو دن کی مشاورت کے بعد پراسس مکمل ہو جائے گا اور ٹکٹ فائنل کرلیں گے ۔الیکشن اہم پراسس ہے فری فیئر پراسس میں جماعتوں کی شمولیت ضروری ہے ۔

ہمارے زیادہ تر امیدوروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔8فروری کو ہمارے مخالفین کو شکست اور جیت پی ٹی آئی کی ہو گی ۔

بیرسٹرگوہر خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے  آبزرویشن دی کہ الیکشن 8فروری کو ہوں گے ۔عدلیہ سے درخواست ہے کہ آپ ہی کا رول ہے ایک پارٹی کو سنگل آؤٹ کرکےنکالا جائے گا تو جمہوریت کا نقصان ہو گا معیشت ڈوب جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر  گوہر خان کاکہنا تھا کہ پارٹی کیخلاف پریس کانفرنس کرنیوالوں کو ٹکٹ نہیں ملے گا ۔

بیرسٹرگوہر کاکہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کا الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ ان کی ذاتی رائے ہی ۔جے یو آئی خیبرپختونخو اور بلوچستان تک محدود ہے ان کی سیٹیں پنجاب اور سندھ میں نہیں۔ہمارا کوئی موقف نہیں کہ الیکشن کسی صورت ملتوی ہوں،دعا ہے الیکشن خوش اسلوبی سے ہوں،پرامن ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر  گوہر خان ہمارے پاس 70فیصد عوام کی حمایت ہے ،جو حکومت ہارس ٹریڈنگ کے زمرے میں بن کر اتی ہے وہ کیسے ڈیلیور کر سکتی ہے۔ہارس ٹریڈنگ سے بنی حکومت کبھی بھی ملک ہو استحکام نہیں دے سکتی ۔ ایسی صورت حال میں الیکشن تو ہو جائیں گے لیکن بعد میں کیا ہو گا۔

بیرسٹر گوہر خان ہماری درخواست ہے کہ ہمیں کامن انتخابی نشان دے دیں۔ہمارے سارے امیدوار ازاد نہیں ہونے چاہیئں۔نگران سیٹ اپ سے کوئی مطمئن نہیں ہے۔