الیکشن کمیشن نے پی کے 91 کیلئے نظرثانی پروگرام جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے پی کے 91 کیلئے نظرثانی پروگرام جاری کردیا
کیپشن: The Election Commission has released the revision program for PK 91
الیکشن کمیشن نے پی کے 91 کیلئے نظرثانی پروگرام جاری کردیا
الیکشن کمیشن نے پی کے 91 کیلئے نظرثانی پروگرام جاری کردیا
الیکشن کمیشن نے پی کے 91 کیلئے نظرثانی پروگرام جاری کردیا

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی کے 91 میں انتخابی عمل میں تعطل کے معاملے پر مذکورہ حلقے کے لیے نظرِ ثانی پروگرام جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ خیبر پختون خوا کے حلقے پی کے 91 میں کاغذات کی جانچ پڑتال 5 جنوری تک ہو گی، امیدوار اپیلیں 9 جنوری تک دائر کر سکیں گے۔ الیکشن کمیشن نے نظرِ ثانی پروگرام میں قرار دیا کہ ٹریبونل کیسز پر فیصلہ 16 جنوری تک کریں گے ، جبکہ اس حلقے کے امیدوار 18 جنوری تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 18 جنوری کو لگے گی۔

الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ پی کے 91 میں انتخابی نشان 19 جنوری کو دیے جائیں گے، جبکہ پولنگ 8 فروری کو ہی ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے باعث پی کے 91 میں انتخابی عمل تعطل کا شکار ہوا۔