لاہور: ایک اور کم عمر ڈرائیور کی گاڑی کی ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق

لاہور: ایک اور کم عمر ڈرائیور کی گاڑی کی ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق
کیپشن: Lahore: 2 women were killed in a collision with another young driver's car

ایک نیوز: لاہور میں ایک اور کم عمر ڈرائیور کی تیز رفتاری دو افراد کی جان لے گئی۔ جن کے لواحقین گرین ٹاؤن تھانے کے باہر سراپا احتجاج ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق مقتولین کی شناخت 45 سالہ رضیہ اور 50 سالہ غفوراں کے نام سے ہوئی ہے۔ جنہیں انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں خواتین زندگی کی بازی ہار گئیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ کم عمر ڈرائیور نے چند روز قبل تیز رفتار کار رکشہ میں مار دی تھی۔ جس کی شناخت 13 سالہ ابراہیم کے نام سے ہوئی تھی۔ پولیس نے کم عمر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا تھا۔  

مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ملزم کو تھانے میں پروٹوکول دے رہی ہے۔ کم عمر ڈرائیور کو کمرے میں ہیٹر لگا کر دیا گیا ہے اور وہ موبائل پر گیمیں کھیلتا ہے۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ ان کا بیٹا ابھی بھی ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس ملزم پارٹی کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔