ویب ڈیسک : لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج عبہر گل کی جگہ سیشن جج محمد نوید اقبال کو لاہور کی انسداد دہشتگری کی عدالت کا جج تعینات کردیا گیا ہے، عدالت کی ایڈمن جج کا بھی تبادلہ ہوا۔
ان تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔ عبہر گل کو بنکنگ کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجازاحمد بٹر کو سرگودھا میں اے ٹی سی، اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد صفدر علی بھٹی کو اینٹی کرپشن لاہور کی خصوصی عدالت میں تعینات کردیا گیا۔ جب کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد محمود کو پنجاب لیبر کورٹ ساہیوال تعینات کردیا گیا۔
یاد رہے کہ جج عبہر گل نے لاہور میں کار کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے خاندان کے مقدمات، 9 مئی کے واقعات بشمول جناح ہاؤس پر حملہ، مسلم لیگ (ن) کر رہنماؤں کی جانب سے اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے سمیت کئی اہم کیسز کی سماعت کی ہے۔