شکریہ متحدہ عرب امارات، لاہور میں ایک بار پھر مصنوعی بارش برسانے کی تیاریاں

cm punjab with ahmed alkamal
کیپشن: cm punjab with ahmed alkamal
سورس: google

 ایک نیوز : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے  کہا ہے کہ  متحدہ عرب امارات کی ٹیم مطلوبہ بادل آتے ہی مصنوعی بارش برسا ئے گی تاکہ سموگ لیول میں مزید کمی لائی جاسکے۔

لاہور میں مصنوعی بارش  کا انتظام کرنے والی  متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کی کلاؤڈ سیڈنگ ٹیم  نے اپنے سربراہ احمد الکمال کی سربراہی میں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی ہے ۔

ملاقات کرنے والوں میں چیف پائلٹ مائیکل اینسٹس(Mr.Michael Anstis) اورپائلٹ کرنل عبید بھی  شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سموگ میں کمی کے لئے مصنوعی بارش برسانے والے یو اے ای کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اوران کا شکریہ ادا کیا ۔

 یادرہے گذشتہ دنوں پاکستان میں  پہلی بار مصنوعی بارش کا لاہور میں کامیاب تجربہ کیا گیااورایئر کوالٹی لیول کئی روز 200سے نیچے رہا۔ 

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  امید ہے کہ جنوری میں مناسب بادل آتے ہی دوبارہ مصنوعی بارش برسائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں پہلی بارمصنوعی بارش برسا کریواے ای کی ٹیم کا نام تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔

نگران وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا تھاکہ پاکستانی قوم متحدہ عرب امارات کے پائلٹس کی اس کاوش کو فراموش نہیں کرسکتی۔ مصنوعی بارش برسانے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے بے پایاں تعاون کے شکرگزار ہیں۔ 

 انہوں نے امید ظاہر کی کہ جنوری میں مطلوبہ بادل آتے ہی مصنوعی بارش برسانے کا دوسرا تجربہ کیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے سربراہ احمد الکمال اور وفد کے دیگر ارکان نے شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ انہیں  لاہور میں بہت پیار ملا،پاکستان ہمارا دوسر اگھر ہے۔