بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

Jan 02, 2024 | 14:08 PM

ویب ڈیسک :  دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت اپریل 2022 کے بعد پہلی بار 45 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

 رپورٹ کے مطابق ایک بٹ کوائن کی قیمت 21 ماہ کی بلند ترین سطح 45,532 ڈالر پر پہنچ گئی۔ اس ڈیجیٹل کرنسی نے 2020 کے بعد سے اپنی بہترین کارکردگی دکھائی اور گذشتہ سال اس کی قیمت میں 156 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

آخری بار 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ اس کی قیمت 45 ہزار 318 ڈالر تک گئی تھی لیکن نومبر 2021 میں 69،000 ڈالر کی ریکارڈ بلند ترین قیمت سے یہ اب بھی بہت دور ہے۔

ایتھریم بلاک چین نیٹ ورک سے منسلک ڈیجیٹل کرنسی ایتھر کی قیمت منگل کو 1.45 فیصد اضافے کے ساتھ دو ہزار386 ڈالر تھی پر تھا۔ اس کی قیمت 2023 میں 91 فیصد بڑھ گئی تھی۔

سرمایہ کاروں کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ آیا امریکی سکیورٹیز ریگولیٹر کی جانب سے سپاٹ بٹ کوائن ای ٹی ایف کو منظوری ملتی ہے یا نہیں، جس سے بٹ کوائن مارکیٹ میں لاکھوں مزید سرمایہ کار آئیں گے اور اربوں کی سرمایہ کاری ہوگی۔

امریکی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے حالیہ برسوں میں سپاٹ بٹ کوائن ای ٹی ایف لانچ کرنے کی متعدد درخواستوں کو یہ دلیل دے کر مسترد کیا ہے کہ کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کا خطرہ ہے۔

 تاہم ریگولیٹرز کم از کم 13 مجوزہ سپاٹ بٹ کوائن ای ٹی ایف میں سے کچھ کو اجازت دینے کے لیے تیار ہیں۔ توقع ہے کہ فیصلہ ممکنہ طور پر جنوری 2024 کے اوائل میں آئے گا۔ اجازت ملتے ہی بٹ کوائن کی قیمت میں مزید ا ضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں