ایک نیوز: پاکستان کے نامور مصور، شاعر، ادیب اسلم کمال انتقال کرگئے۔ ان کی نمازجنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق شاعر، نثرنگار، کالم نویس، سفرنامہ نگار، مصور، خطاط اور ڈیزائنر اسلم کمال 23 جنوری 1939ء میں ضلع سیالکوٹ موضع کورپورمیں پیدا ہوئے۔
ابتدائی تعلیم اقبال میموریل ہائی سکول گوٹھ پور مراد پور سے حاصل کی۔ ایف اے گورنمنٹ کالج کوہاٹ سے کیا اور پھر بی اے کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔