باجوڑ: 31 دسمبر کو دہشتگردوں سے ملنے والا اسلحہ بھی امریکی ساختہ نکلا

Jan 02, 2024 | 12:34 PM

ویب ڈیسک: 31 دسمبر کو باجوڑ میں پاک افغان سرحد پارکرنے والے 3 دہشتگردوں سے ملنے والا اسلحہ بھی امریکی ساخت کا نکلا۔

دہشتگردوں سے ایم فور کاربائین امریکی ساخت کا اسلحہ بر آمد ہوا جب کہ 29 دسمبرکو بھی میرعلی میں دہشتگردوں سے ایم فورکاربائین، اے کے47 اور گولہ بارود برآمد ہوا تھا، میرعلی آپریشن کے دوران فائرنگ تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر راہزیب کھورے سمیت 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔

پہلےبھی متعدد بار پاکستان میں دہشتگردی کے حملوں میں غیر ملکی ہتھیار استعمال کیے گئے، بلوچ لبریشن آرمی نےفروری 2022 میں نوشکی اورپنجگور میں ایف سی کیمپ حملے میں غیرملکی ہتھیار استعمال کیے۔

   4 نومبر کو میانوالی ائیربیس حملے میں دہشتگردوں سے برآمد اسلحہ غیر ملکی ساخت کا تھا جب کہ 12 دسمبرکو ڈی آئی خان درابن حملے میں دہشتگردوں نے نائٹ ویژن گوگلز اور امریکی رائفلز استعمال کی، 15 دسمبر کوٹانک میں دہشتگردی کے واقعے میں دہشتگردوں کے پاس جدید امریکی اسلحہ پایا گیا، دہشت گردوں نے ایم 16/A2، گرنیڈ، اے کے-47 استعمال کیے۔

اس کے علاوہ 13 دسمبر کو افغانستان سے پاکستان آنے والی گاڑی سے پیازکی بوریوں سے بھی امریکی ہتھیار برآمد کیے اس اسلحے میں جدید امریکی ساختہ ایم فور، امریکی رائفل، گرنیڈ شامل تھے۔

مزیدخبریں