جنوری دسمبر سے زیادہ سرد، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

Jan 02, 2024 | 11:38 AM

ایک نیوز: موسم کے ماہرین  کا کہنا ہے کہ جنوری دسمبر سے زیادہ سردی لا رہا ہے۔ جو لوگ گزشتہ چند روز میں سردی کی شدت میں اضافہ کو غیر معمولی  تصور کر رہے ہیں وہ مزید غیر معمولی سردی کے استقبال کے لئے تیار ہو جائیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ نئے سال کا جنوری بھی ٹھنڈا ہی گزرے گا۔ اس لیے شہری مزید سردی کے استقبال کے لئے تیار ہو جائیں۔

محکمہ موسمیات کے بیان میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ سردی اس بار لیٹ شروع ہوئی ہے اور اب فروری میں جا کر ٹھنڈ کی شدت میں کمی آئے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزیدخبریں