اے این ایف کی کارروائیاں، 214 کلو منشیات برآمد، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں، 214 کلو منشیات برآمد، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار
کیپشن: ANF ​​operations, 214 kg of drugs recovered, 6 accused including woman arrested

ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے تحت 9 کارروائیوں میں 214 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر  قطر ائیر ویز پر دوحہ جانے والے مسافر سے 2.4 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔  شاہراہِ فیصل پر کوریئر آفس میں سری لنکا جانے والے پارسل سے 100 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ 

خیبر کے علاقے مورگاہ بارڈر کے قریب چار کارروائیوں میں 209 کلو چرس برآمد ہوئی۔ جی ٹی روڈ پشاور کے قریب 2 کلو چرس برآمد کی گئی۔ خیابان سرسید راولپنڈی میں نائجیرین باشندے سے 8 کوکین بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔

کنگن پور میں تین ملزمان سے 956 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف CNS ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔