کاغذات نامزدگی مسترد: شیخ رشید آج الیکشن ٹربیونل سے رجوع کریں گے

Jan 02, 2024 | 10:39 AM

ایک نیوز: شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ شیخ رشید احمد اعتراضات کے خلاف آج الیکشن ٹربیونل سے رجوع کریں گے۔ 

شیخ رشید احمد اور راشد شفیق کی جانب سے سردار عبدالرازق اور سردار شہباز ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوں گے۔ اعتراضات کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کا دورکنی بینچ اپیل منظور ہونے پر سماعت کرے گا۔ 

دو رکنی بینچ میں جسٹس چوہدری عبدالعزیز اور جسٹس مرزا وقاص رؤف شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اعتراض عائد کیا تھا کہ شیخ رشید احمد اور راشد شفیق پر اثاثوں کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ شیخ رشید احمد کے ذمہ سرکاری رقم 3 لاکھ 22 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔

شیخ راشد شفیق نے اپنی اہلیہ کے ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی۔ شیخ رشید احمد سال 2021 سے 2023 تک ذرائع آمدن بتانے سے بھی قاصر رہے۔

مزیدخبریں