ایک نیوز: پنجاب حکومت کی جانب سے نئے سرکاری افسران کی بھاری مراعات پر بھرتی کیلئے نیا سکیل جاری کردیا گیا ہے۔ ایم پی ایس( مینجمنٹ پے سکیل )ملازمین کو موجودہ سرکاری ملازمین سے کئی گنازیادہ تنخواہ دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے نئے مینجمنٹ پے سکیل کی منظوری دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ ایم پی ایس افسران کی تقرری وقت کی ضرورت قرار دی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ نے ایم پی ایس کی منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
جس کے تحت ایم پی ایس کے افسران کو اوپن مارکیٹ سے بھرتی کیا جائے گا۔ ایم پی ایس افسران کو ابتدائی طور پر تین سال کے لئے بھرتی کیا جائے گا۔ ایم پی ایس افسران کی مدت ملازمت میں مزید دو سال کی توسیع دی جاسکے گی۔
ایم پی ایس ون کے آفیسر کی بنیادی تنخواہ گریڈ 21کے سرکاری ملازم کی چار بنیادی تنخواہوں کے برابر ہوگی۔
ایم پی ایس ون آفیسر کا ہاؤس رینٹ ایک لاکھ ایک ہزار روپے ہوگا۔
ایم پی ایس ون آفیسر کایوٹیلٹی الاؤنس انیس ہزار چھ سو پچاس روپے ہوگا۔
ایم پی ایس ون آفیسر کا مونیٹائزیشن پچانوے ہزار نوسو دس روپے ہوگا۔
ایم پی ایس ٹو آفیسر کی بنیادی تنخواہ گریڈ 20کے سرکاری ملازم کی تین بنیادی تنخواہوں کے برابر ہوگی۔
ایم پی ایس ٹو آفیسر کا ہاؤس رینٹ چھیاسٹھ ہزار روپے ہوگا۔
ایم پی ایس ٹو آفیسر کا یوٹیلیٹی الاؤنس آٹھ ہزار دو سو پچاس روپے ہوگا۔
ایم پی ایس ٹو آفیسر کا مونیٹائزیشن ستتر ہزار چار سو تیس روپے ہوگا۔
ایم پی ایس تھری آفیسر کی بنیادی تنخواہ گریڈ 19کے سرکاری ملازم کی تین بنیادی تنخواہوں کے برابر ہوگی۔
ایم پی ایس تھری آفیسر کاہاؤس رینٹ تینتس ہزار روپے ہوگا۔
ایم پی تھری آفیسر کا یوٹیلٹی الاؤنس پانچ ہزار سات سو پجھتر روپے ہوگا۔
ایم پی تھری آفیسر کا مونیٹائزیشن پینسٹھ ہزار ساٹھ روپے ہوگا۔