نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا عوامی خدمت کا مشن دن رات جاری 

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا عوامی خدمت کا مشن دن رات جاری 
کیپشن: The public service mission of caretaker Chief Minister Punjab continues day and night

ایک نیوز: وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے رات گئے شدید سردی میں زیرتعمیر نئے راوی پل اور شاہدرہ چوک کا دورہ کیا۔ وزیراعلی نے راوی برج پر رات کی شفٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ 

وزیر اعلی محسن نقوی نے نئے راوی پل کی تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے پائلنگ اور ڈرلنگ کے کاموں پر پیشرفت کا مشاہدہ کیا۔ پل کی جلد تعمیر کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی۔ 

انہوں نے کہا کہ منصوبے پر دن رات کام کیا جائے اور31 جنوری تک مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائے۔ 

وزیر اعلی محسن نقوی نے شاہدرہ چوک کے اطراف سڑکوں کی تعمیر پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور شاہدرہ چوک پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز میں شاہدرہ چوک کی اطراف کی سڑکیں اور دیگر کام مکمل ہونے چاہئیں۔ 

وزیر اعلی محسن نقوی نے کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے اور کنٹریکٹر کو موقع پر ہی ہدایات دیں۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے اور کنٹریکٹر نے پل کی تعمیر پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر اظفر علی ناصر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ راوی برج کے دوران اطراف پائلنگ اور بورنگ کا عمل 24 گھنٹے جاری ہے۔ راوی برج پر پائلنگ کا عمل تیز کرنے کے لیے دو نئی مشینیں لگائی گئی ہیں۔ راوی برج پر 11 پائلز مکمل کرلی گئیں۔ راوی برج کے کل 96 میں سے 23 گرڈرز تیار کر لیے گئے۔ منصوبے کے تحت دریائے راوی پر 540 میٹر طویل چار لین پر مشتمل برج تعمیر کیا جا رہا ہے۔ 

رفتار اور معیار کے ساتھ ایک اور عوامی منصوبہ مکمل:

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی مسلسل مانیٹرنگ اور دوروں سے پی آئی سی کی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کا 99 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ پی آئی سی کی ایمرجنسی کا گراؤنڈ فلورجلد مریضو ں کے لئے کھول دیاجائے گا۔

وزیراعلی محسن نقوی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچے اور اپ گریڈ ہونے والی ایمرجنسی کا تفصیلی دورہ کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے فنشنگ کے کاموں کامشاہدہ کیااور معیار کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دروازوں،فرش،خصوصاً ٹائلز اور ریلنگ کی کوالٹی کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بیڈزکامعیار چیک کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ مین گیٹ کے قریب لیب کولیکشن سنٹر پرجلد کام کا آغاز کیا جائے۔ فنشنگ کے کاموں کو اعلی معیار کے ساتھ حتمی شکل دی جائے۔ اپ گریڈ کی جانے والی ایمرجنسی اوپن ہونے کے بعد دوسرے حصے کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ 

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔