بھارتی بحریہ کے جہاز موت بانٹنے لگے 

Jan 02, 2024 | 08:53 AM

ایک نیوز: بھارتی بحریہ گزشتہ کچھ سالوں سے 26 بڑے حادثات کا شکار ہو چکی ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی بحریہ ہر5سال میں 1جنگی جہاز اورہر 2سال میں ایک تربیت یافتہ افسر یا جوان غفلت کے باعث کھو دیتی ہے۔ حادثات غیر معیاری دیکھ بھال اور کپتانوں کی ناکافی تربیت کے باعث پیش آئے۔ 

2014 کے 11 حادثات میں بھارتی بحریہ کے 21افسران و جوان ہلاک ہوئے۔ 8 مارچ 2023 کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ڈوب کر تباہ ہوا۔ 18 جنوری 2022 کو INS رنویر پر دھماکے کے نتیجے میں 3سیلرز ہلاک ہوئے۔ 

اکتوبر2017میں واحد بھارتی نیوکلئیر سَب میرین غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔ فروری 2014 میں بھارتی سَب میرین سندھورَتنا میں آگ لگنے سے 2 افسران سمیت 7 سیلرز جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بھارتی نیول چیف کو سَب میرین حادثے کے نتیجے میں استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ 

گزشتہ 6 سالوں کے دوران پاکستان 4 مرتبہ بھارتی آبدوزوں کا پاکستانی پانیوں میں سُراغ لگا کر بھارتی بحریہ کی ناقص کارکردگی کا ثبوت دُنیا کے سامنے رکھ چکا ہے۔

مزیدخبریں