ایک نیوز: پاک فوج اور فرنٹیئر کور ساؤتھ کے تعاون سے جنوبی وزیرستان (گومل زام) میں کراس کنٹری چیلنج ٹرافی کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج اور فرنٹیئر کور ساؤتھ کے تعاون سے گومل زام ڈیم کے مضافات میں کراس کنٹری چیلنج ٹرافی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ مقابلوں میں جنوبی وزیرستان، ڈی آئی خان اور ٹانک کے 59 ٹیموں کے 300 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
مقامی لوگوں نے شدت پسندی کی سرگرمیوں کو مسترد کرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کیلئے مختلف قسم کے اقدامات کو خوب سراہا۔ مقابلوں کو دیکھنے کے لیے تقریباً ایک ہزار ملک و مشران اور سپورٹس کے شوقین افراد نے شرکت کی اور اپنی اپنی ٹیموں کو خوب داد دی۔
مقابلے کے اختتام پر حوصلہ افزائی کیلئے ہر ٹیم کو 10 ہزار روپے جبکہ ونر ٹیم کو تین لاکھ، رنراپ ٹیم کو دو لاکھ اور تیسری پوزیشن لینے والی ٹیم کو ایک لاکھ کا نقد انعام دیا گیا۔
جنوبی وزیرستان کے ملک و مشران نے کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے پر عسکری حکام کا شکریہ ادا کیا۔