خاتون کےکان میں درد،ڈاکٹرزکامعائنہ کےدوران انکشاف

Jan 02, 2024 | 07:28 AM

ویب ڈیسک:برطانوی خاتون کان میں دردکی وجہ سےہسپتال چیک اپ کیلئےپہنچ گئی جہاں پرڈاکٹروں نے معائنہ کےدوران خوفناک انکشاف کردیا۔
تفصیلات کےمطابق برطانوی خاتون جوکہ تین بچوں کی ماں بھی ہےنےاپنےکان میں مکڑی کی نرسری پال رکھی تھی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کی ایک کاؤنٹی شیشائر سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ لوسی وائلڈنامی خاتون جوکہ پارٹ ٹائم ٹیچر اور تخلیق کار بھی ہیں،انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایک دن نیند سے بیدار ہونے پر ان کے کان میں کھرچنے والی آواز محسوس ہوئی۔ شروع میں سوچا کہ یہ کان کا تھوڑا سا میل ہوگا لیکن جب دن بھر یہ احساس برقرار رہا تو وہ گھبرا گئیں۔
لوسی نے بتایا کہ انہوں نے ایک اسمارٹ بڈ (ایک الیکٹرانک کان صاف کرنے والا آلہ جو کہ کیمرے سے لیس ہوتا ہے) کا استعمال کرتے ہوئے خود ہی کان کے معائنے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت انہوں نے خوفناک انکشاف کیا کہ ایک مکڑی ان کے کان میں گھس گئی ہے۔ فوراً اپنے کان میں گرم زیتون کا تیل ڈالا اور مکڑی کو باہر نکالا جو کہ تقریباً 1 سینٹی میٹر کے سائز کی تھی۔
تاہم مکڑی کو کامیابی سے نکالنے کے باوجود لوسی کا کہنا تھا کہ ان کے کان سے خون بہہ رہا تھا اور وہ ٹھیک سے سن نہیں پا رہی تھیں۔ انہوں نے ہسپتال کے کان، ناک اور گلے کے شعبے سے رجوع کیا جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ کرنے کے بعد بتایا کہ ان کے کان میں تو مکڑی کا گھونسلہ ہے۔
ڈاکٹروں نے فوراً ان کے کان کے اندر کے حصے سے خاص آلے کی مدد سے مکڑی کا پورا گھونسلہ کھینچ لیا۔ لوسی وائلڈ نے اس تجربے کو اب تک کا سب سے خوفناک درد قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں