فلم”بڑےمیاں چھوٹےمیاں“اکشےکمارنےپہلی جھلک شیئرکردی

فلم”بڑےمیاں چھوٹےمیاں“اکشےاورٹائیگرشیروف نےپہلی جھلک شیئرکردی
کیپشن: Akshay and Tiger Shroff shared the first look of the film "Bademiyaan Chhoteamiyan".

ویب ڈیسک:بالی ووڈخطروں کےکھلاڑی اکشےکماراورٹائیگرشیروف کی نئی آنےوالی فلم”بڑےمیاں چھوٹےمیاں“کی پہلی جھلک سوشل میڈیاپرجاری کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق ڈائریکٹر علی عباس ظفر کی نئی پیشکش کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے اورفلم رواں برس اپریل میں عید کے موقع پر یہ ریلیز کی جائے گی۔
بالی ووڈایکشن اداکاراکشےکماراورٹائیگرشیروف نےفوٹواینڈویڈیوایپ انسٹاگرام پرفلم کی پہلی جھلک شیئرکردی،تصویرمیں اداکاروں کوایک ساحل پربوٹ کاسفرکرتےہوئےدیکھاجاسکتاہے۔


پوسٹ کے ساتھ کیپشن لکھا ہے”آپ کا نیا سال بڑا بنے چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے“ہیپی نیو ایئر‘، جبکہ تصویر کے ساتھ پس منظر میں فلم کا ٹائٹل سانگ بھی چلتا ہے۔
”بڑے میاں چھوٹے میاں“میں پرتھوی راج سوکومران بھی شامل ہیں جس سے شائقین کو جذبات اور ایکشن کا ایک نیا ہنگامہ دیکھنے کو ملے گا۔