ویب ڈیسک:بھارتی فلم”ڈنکی“ کےڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ وکی کوشل کو فلم میں شامل نہیں کرنا چاہتے تھے۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم”ڈنکی“میں اداکاروکی کوشل کوشامل نہیں کیاجاناتھا۔مگروکی کوشل نے اس فلم میں یادگار کردار ادا کیا ہے جسے شائقین فلم اور تجزیہ کاروں کی طرف سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
حال ہی میں راج کمارہیرانی نےایک انٹرویومیں بتایاکہ جب وہ اپنی ٹیم کےساتھ فلم کی کاسٹ بارےگفتگوکررہےتھے،انہوں نے کہا کہ”ڈنکی“ کے کردار کیلئے وکی کوشل جیسا لڑکا چاہئے۔ اس موقع پر وکی کوشل کے والد شام بھی موجود تھے جو فلم کی ٹیم کا حصہ تھے۔
ڈائریکٹرنےشام کوکہاکہ وکی کوشل کوکردارآفرنہیں کروں گاکیونکہ وکی آج کل مرکزی کردارنبھارہےہیں اوریہ ایک چھوٹاساکردارہے۔
راج کمار ہیرانی نے بتایا کہ رات کو انہیں وکی کوشل کا فون آیا اور اس نے انہیں کہا کہ وہ اداکار کے والد کو کیسے کہہ سکتے ہیں وہ اسے کردار آفر نہیں کریں گے اور پھر دوسرے دن وکی کوشل میرے سیٹ پر آگئے اور فلم کا حصہ بن گئے۔
فلم”ڈنکی“میں وکی کوشل کوشامل نہیں کرناتھا؟ڈائریکٹرکاانکشاف
Jan 02, 2024 | 06:25 AM