کھلاڑیوں کیلئےقوانین بنانےوالےٹیم ڈائریکٹرخودقانون بھول گئے

Jan 02, 2024 | 05:58 AM

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں پرقواعدوضوابط کی خلاف ورزی پرجرمانوں کااعلان کرنےوالےڈائریکٹرمحمدحفیظ خودقانون بھول گئے۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم پرقواعدوضوابط کی خلاف ورزی کرنےپرجرمانےکرنےکااعلان کرنےوالےٹیم ڈائریکٹرمحمدحفیظ خوداہلیہ سمیت سزاکےحق داربن گئے۔
ذرائع کے مطابق محمد حفیظ میلبرن سے سڈنی جاتے ہوئے ائیر پورٹ پر فلائٹ مس کر گئے اور چند گھنٹے بعد وہ دوسری فلائٹ سے سڈنی پہنچے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حفیظ نے پاکستان ٹیم کے ساتھ سڈنی سفر کرنا تھا، حفیظ کی اہلیہ کی نشست بھی اسی فلائٹ میں بک تھی تاہم دونوں میلبرن ائیرپورٹ میں تاخیر سے جہاز تک پہنچے۔
ائیر لائن کے عملے نے محمد حفیظ اور ان کی اہلیہ کو جہاز پر سوار نہیں ہونے دیا اور تاخیر کی وجہ سےپاکستان ٹیم کے جہاز کے دروازے بند ہو گئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حفیظ اہلیہ کے ساتھ ائیرپورٹ پر تھے لیکن وہ ٹائم نہ دیکھ سکے، ائیر لائن عملے نے حفیظ اور اہلیہ کو جہاز پر بیٹھنے کی اجازت نہ دی، بعد ازاں محمد حفیظ اور ان کی اہلیہ دوسری فلائٹ سے سڈنی پہنچے۔
حفیظ کھلاڑیوں پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا اعلان کر چکے ہیں تاہم ان کی جانب سے خود ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ٹیم انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں