ویب ڈیسک:اسرائیل کےخلاف حماس کےمزاحمتی ونگ القسام بریگیڈ نےغزہ میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کوشیلنگ سےتباہ کیا۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ سال7اکتوبرسےمظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہےجس میں اب تک ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں،جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی جارحیت سےغزہ کوکھنڈرمیں تبدیل کردیاگیاہے،اسرائیلی بربریت کی وجہ سےغزہ میں خوراک اورادویات کےمسائل جنم لےرہےہیں۔
حماس کےمزاحمتی ونگ القسام بریگیڈ کے مطابق خان یونس میں اینٹی پرسنل میزائلوں سے اسرائیلی فوجیوں پر حملے کیے گئے۔ اور خان یونس میں ایک گھر میں داخل ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ خان یونس کی ایک سرنگ میں اسرائیلی فوجی بوبی ٹریپ کی زد میں آئے۔
القسام بریگیڈ کے مطابق بریج کیمپ میں اسرائیلی فوجی اسنائپر کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ غزہ شہر میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو شیلنگ سے تباہ کیا گیا۔
دوسری جانب غزہ میں نئے سال پر بھی اسرائیلی فوج کی بمباری نہ رُکی۔ جبالیا، مغازی، نصیرات کیمپوں پر اسرائیلی طیاروں کے حملے جاری رہے، 24 گھنٹوں میں مزید180 فلسطینی جاں بحق ہوگئے، شہداء کی مجموعی تعداد22 ہزار سے بڑھ گئی۔
اسرائیلی فوج کی غزہ میں سارا سال جنگ جاری رکھنے کی دھمکی سے خان یونس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمتی فورسز کے درمیان شدید زمینی لڑائی جاری ہے۔
حماس نے کئی اسرائیلی فوجی مار دیے، غزہ کی زمینی لڑائی میں اب تک29 اسرائیلی فوجی فرینڈلی فائر میں مارے گئے، اسرائیلی فوج نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا۔