ملک کےمختلف علاقوں میں دھندکےڈیرے،موٹرویزبند

Jan 02, 2024 | 02:23 AM

ایک نیوز:ملک کےمختلف علاقوں میں دھندکےڈیرے،موٹرویزکومختلف مقامات سےٹریفک کیلئےبندکردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق شدیددھندکےباعث موٹرویزکوعوام کی حفاظت کیلئے بعض مقامات سےبندکردیاگیاہے۔
ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران احمدکےمطابق شدیددھندکی وجہ سے موٹروے ایم ون کو پشاور سے برہان تک بندکردیا گیا ہے،اسی طرح ایم فائف پر  شیر شاہ سے روہڑی انٹرچینج تک گاڑیوں کاداخلہ بندکردیاگیا، سوات ایکسپریس وےپر کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک ٹریفک معطل کردی گئی۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے ، قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا،روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔
سیدعمران احمدکےمطابق صبح10 سے شام6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں ، روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں ، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

راولپنڈی اسلام آباد میں دھند کا راج:

شہریوں سے التماس ہے کہ دھند میں ڈرائیونگ کے دوران فوگ لائٹ کا استعمال کریں۔ ٹریفک سگنلز اور سائنز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ محتاط ڈرائیونگ کریں، حد رفتار سے تجاوز ہرگز نہ کریں۔

سڑک کے ساتھ پیدل چلنے والے شہری بھی خصوصی احتیاط کریں۔ سڑک کراس کرتے وقت اپنی حفاظت کا مکمل خیال رکھیں۔ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے اجتناب برتیں۔

مزیدخبریں