ایک نیوز :گلبرگ گرینز سوسائٹی جھانسہ دے کر لوگوں کااربوں روپے ہڑپ کر گئی ، پانچ سو سے زائد خاندانوں کا سوسائٹی کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ،سپریم کورٹ سے سُوموٹو لینے کی اپیل کردی۔
تفصیلات کےمطابق نیشنل پریس کلب کے باہر گلبرگ گرینز سوسائٹی کے خلاف متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ ،متاثرین نے سوسائٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کی، متاثرین نے کہا کہ گزشتہ آٹھ مہنیوں سے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں،ارسلان حمید نامی فرنٹ مین ہمارے اربوں ڈکار گیا،اب انتظامیہ بھی ہماری بات کو ماننے کو تیار نہیں۔
مظاہرین نے مزید کہا کہ ہمارے کڑوروں روپے سرمایہ کاری پر لگے جو زندگی بھر کی جمع پونجھی تھی،سپریم کورٹ سوموٹو لے ہمیں جینے کی امید دی جائے۔مطالبات نہ مانے گئے تو دس جنوری کو ڈی چوک میں دھما دم مست قلندر ہوگا۔