ڈیپارٹمنٹس،سروسز آرگنائزیشنز، ریجنز اور ڈسٹرکٹ و زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز بحال

 ڈیپارٹمنٹس،سروسز آرگنائزیشنز، ریجنز اور ڈسٹرکٹ و زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز بحال
کیپشن: Departments, Service Organizations, Regions and District and Zonal Cricket Associations are restored

ایک نیوز:پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پی سی بی کے آئین 2014 کے تحت بحالی کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈیپارٹمنٹس،سروسز آرگنائزیشنز، ریجنز اور ڈسٹرکٹ و زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز بحالی کے باقاعدہ اعلان کے بعد اب قائداعظم ٹرافی میں 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز حصہ لیں گی۔اگست سے شروع ہونے والے سیزن 2023-24 میں شامل پیٹرنز ٹرافی میں آٹھ ڈیپارٹمنٹس حصہ لیں گے۔

ٹورنامنٹس کے علاوہ 2023-24 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں شریک ریجنل اور ڈیپارٹمنٹس کی ٹیموں کے لیے گریڈ ٹو کے پچاس اور بیس اوورز کے ٹورنامنٹس بھی منعقد ہونگے۔جن کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔