ایک نیوز:پنجاب بھر میں شدید دھند سے موٹروے بند،ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوگیا۔
ترجمان موٹروے کاکہنا ہے کہ موٹروے ایم ٹو کے گردونواح کے علاقوں کو دھند نے لپیٹ میں لے لیا۔ نارووال میں دھند کی شدت سب سے زیادہ، حد نگاہ 50 میٹررہ گئی۔
دھند کے باعث لاہور کے گردونواح حد نگاہ 100 میٹر رہ گئی۔لاہور ایسٹرن بائی پاس دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا۔
لاہور سیالکوٹ موٹروے مکمل طور پر ٹریفک کے لئے بند،لاہور اسلام آباد موٹروے دھند کی وجہ سے کوٹ مومن تک بندکردی گئی۔
لاہور ملتان موٹروے سمندری سے فیض پور تک بند ، لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک دھندپڑنا شروع، حد نگاہ کم ہوگئی ۔