ایجنسیز ہمارے لوگ توڑ رہی تھی جنرل باجوہ نیوٹرل کا نعرہ لگا رہے تھے ، عمران خان 

ایجنسیز ہمارے لوگ توڑ رہی تھی جنرل باجوہ نیوٹرل کا نعرہ لگا رہے تھے ، عمران خان 
کیپشن: ایجنسیز ہمارے لوگ توڑ رہی تھی جنرل باجوہ نیوٹرل کا نعرہ لگا رہے تھے ، عمران خان 

ایک نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نےکہا ہے کہ ایجنسیز ہمارے لوگوں کو توڑ رہی تھیں لیکن جنرل باجوہ کہہ رہے تھے کہ ہم نیوٹرل ہیں،باجوہ صاحب نے مجھے خود کہا کہ ہمارے پاس آپ کے لوگوں کی آڈیوز اور وڈیوز ہیں۔
تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ باجوہ صاحب نے کہا کہ ہمارے پاس آپ کے لوگوں کی آڈیوز اور وڈیوز ہیں۔ میں نے ان سے کہا کہ عوام آپ کو پیسا دیتی ہے کہ آپ ملک کا دفاع کریں۔ کیا ہماری ایجنسیوں کا یہی کام ہے کہ وہ لوگوں کی گندی آڈیوز اور وڈیوز بنائے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کے ہوتے ہوئے رول آف لا کو تباہ ہوا، ہمارے خلاف لابنگ کرنے کیلئےہماری حکومت میں جنرل باجوا نے حسین حقانی کو ہائر کیا،مجھے ہٹا کر شہباز شریف کو لانے کا پلان پچھلی گرمیوں میں بن چکا تھا،پلان ۲۰۲۱ کی گرمیوں میں شروع ہوا تھا۔
 عمران خان نے کہا کہ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ یہ احتساب نہیں کریں گے تو اسی وقت اسمبلیاں توڑ دیتا۔ملک میں ادارے تو سارے کمزور تھے، ہمیں جو مدد مل رہی تھی وہ فوج سے مل رہی تھی۔ایم کیو ایم کو اکٹھا کیا جارہا ہے۔ پیپلزپارٹی میں باپ کو بھیجا جارہا ہے۔کون سپورٹ کررہا ہے ؟باپ اور ایم کیو ایم کو اسٹیلبشمنٹ کنٹرول کرتی تھی، ان کو کیسے دھکیلا گیا۔عمران خان کا راستہ آپ روک دیں گے لیکن ملک کے مسائل کیسے حل ہوں گے۔

ان کا کہناتھا کہ جو مرضی کرلیں واحد حل الیکشن ہی ہے ، پاکستان جہاں پہنچ گیا بڑی سرجری کرنا پڑے گی ، خارجہ پالیسی کو کبھی کسی کا غلام نہیں ہونا چاہیے۔ہمیشہ سے کہتا رہا ہوں کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے امریکی چاہتے تھے کہ ہمارے ذریعے اٖفغانستان میں طالبان کے شکست دے سکیں۔میں تو سوچ بھی نہیں سکتا کہ آگے آپ کسی اور کی جنگ میں شریک ہوں۔