ارشد شریف قتل کیس :از خود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

Jan 02, 2023 | 18:51 PM

ایک نیوز :سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کے حوالے سے از خود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 5جنوری کو سماعت کرے گا ،ارشد شریف قتل کیس پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت دن ایک بجے ہوگی، سپریم کورٹ نے سپیشل جے آئی ٹی سے تحقیقات کی عبوری رپورٹ بھی طلب کررکھی ہے، رجسٹرار سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔

مزیدخبریں