ایک نیوز:سمبڑیال میں شادیوں میں کچھ بڑھکر کرنے کا رواج برقرار ،سیٹھ عبداللہ کے بیٹے کی شادی میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی موبائل فونز سمیت 23لاکھ روپے لٹاد یئے گئے۔
سمبڑیال، انوکھی شادی میں ڈالرز کی بوچھاڑ#pnn #wedding #rainofdollar #pnnnews pic.twitter.com/wF07OieG4u
— AIK News News (@pnnnewspk) January 2, 2023
تفصیلات کے مطابق سمبڑیال میں ہونیوالی شادی میں دولہے کو غیرملکی کرنسی کا ہار بھی پہنایا گیا، نوٹوں کے بھیگ بھر بھر کے لٹانے کے لیئے لائے گئے مردوں کے ساتھ خواتین بھی نوٹ نچھاور کرنے میں شامل رہیں۔انوکھی شادی میں غیر ملکی اور ملکی کرنسی، موبائل فونز سمیت 23 لاکھ روپے لٹا دئے گئے۔ دولہا کے بھائیوں اور دوستوں نے بھائی کی شادی میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی خوب لٹائی۔
بارات گھر سے نکلنے سے لیکر شادی ہال پہنچنے تک راستے میں دولہا کے بھائی نوٹ برساتے رہے ۔دولہا کی بہنیں بھی بارات کے راستوں میں گاڑی سے نوٹ برسا کر خوشی کا اظہار کرتی رہیں۔ پیسےلوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی راہگیر بھی نوٹ لوٹنے میں لگ گئے۔
بارات پورے پروٹوکول کے ساتھ میرج ہال پہنچی تو بھائیوں سمیت باراتیوں نے شادی ہال میں نوٹوں کی برسات کیساتھ موبائل فونز اور گرم سوٹ برسا کر دولہا سے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ شادی میں نوٹ برسانے کیلئے اسپیشل ٹرک بھی لگوایا گیا۔
سیٹھ عبداللہ کے بیٹے کی شادی کے پہلے سے ہی چرچے تھے پیسے لوٹنے والوں کی بڑی تعداد بارات کیساتھ شادی ہال آن پہنچی ۔
دولہے کے بھائی عمر اور حیدر کا کہنا ہے کہ شادی میں ملکی و غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز لٹاکر شادی کا مزہ دوبالا ہوگیا ہے۔شادی میں لٹائی جانی والی مجموعی رقم پاکستانی روپے میں تقریباً 23 لاکھ روپے بنتی ہے۔