ایک نیوز:ریلویزپولیس ہیلپ ڈیسک فیصل آباد کی فلاحی کارروائی،لیڈی کانسٹیبل مہرین رؤف کو بچی سٹیشن پر پریشان حالت میں اکیلی ملی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ریلویزپولیس ہیلپ ڈیسک فیصل آباد کے مطابق لیڈی کانسٹیبل مہرین رؤف کو بچی پریشان حال ملی۔لڑکی نے پوچھنے پر بتایا کہ وہ سرگودھا کی رہائشی ہے۔لڑکی گھر والوں سے ناراض ہو کر ملت ایکسپریس پر سوار ہو کر فیصل آباد آئی ۔
لڑکی کاکہنا تھا کہ وہ پریشان ہے اور گھر واپس جانا چاہتی ہے۔
ریلویزپولیس نے بذریعہ فون لڑکی کے اہلخانہ سے رابطہ کیا۔بچی کے والدین نے ہیلپ ڈیسک فیصل آباد آکر بچی کو پہچان لیا۔
بچی کو سہی سلامت والدین کے حوالے کیا گیا۔والدین نے ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا۔