نمبر پورے نہ ہونے پر ن لیگ نےتحریک عدم اعتماد واپس لے لی  

Jan 02, 2023 | 18:19 PM

ایک نیوز :ن لیگ نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی ۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں نمبر پورے نہ ہونے پر تحریک عدم اعتماد واپس لی گئی ہے ۔اپوزیشن اتحاد وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد پہلے ہی واپس لے چکا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے اتحاد کو واضح برتری حاصل ہے ،مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف اعتماد کے ووٹ پر فوکس کر لیا۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے اعتماد کا ووٹ لینے کیلے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 جنوری کی بجائے 9 جنوری کو طلب کر لیا گیا۔جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا  ،نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا ۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اعتماد ووٹ لیں گے۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کردیا تھا جس کے بعدمعاملہ لاہور ہائیکورٹ میں پہنچا تو وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد عدالت نے گورنر کا حکم معطل کرتے ہوئے پرویز الٰہی اور پنجاب کابینہ کو بحال کر دیا۔

مزیدخبریں