اوچ شریف،لوڈررکشہ الٹنے سے ڈرائیورجاں بحق

Jan 02, 2023 | 17:27 PM

ایک نیوز اوچ شریف   قومی شاہراہ پر طاہر والی کے قریب حادثہ رکشہ ڈرائیور کی چادر چین میں پھنسنے کے باعث پیش آیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اوچ شریف   قومی شاہراہ پر طاہر والی کے قریب لوڈر رکشہ الٹنے سے ڈرائیورموقع پرہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق رکشہ ڈرائیور کی جیب سے ملنے والی 76 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔ریسکیو اہلکاروں نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے مطلوبہ رقم ورثا کے حوالے کردی ۔

ریسکیو کاکہنا ہے کہ  حادثہ کا شکار رکشہ ایل پی جی سلنڈر لیکر ٹھل حمزہ سے اوچ شریف جارہا تھا۔

مزیدخبریں