رکن پنجاب اسمبلی اسد کھوکھر کے ہمراہ گورنر سندھ کا ایک نیوز کا دورہ

Jan 02, 2023 | 17:23 PM

ایک نیوز :رکن پنجاب اسمبلی ملک اسد علی کھوکھر  اور گورنر سندھ  کامران ٹیسوری نے ایک نیوز  ہیڈ آفس کا دورہ کیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے ایک نیوز کے مختلف شعبوں کا دورہ کیااور  پاکستان بھر سے عوام تک حقائق پہنچانے پر ایک نیوز کی کاوشوں کو سراہا۔


تفصیلات کےمطابق ایک نیوز کی دوسری سالگرہ کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور رکن پنجاب اسمبلی ملک اسد علی کھوکھر نے ایک نیوز کے دورے کے موقع پر ایک نیوز کی مینجمنٹ کو مبارک باد  پیش کی۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے ایک نیوز کی اعلیٰ  صحافتی خدمات کو  سراہا اور ایک نیوز انتظامیہ کی قومی نشریات شروع کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک نیوز ہیڈ آفس کے  نیوز روم ، سٹوڈیوذ اور لاہور بیورو سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا اور ایک نیوز  کو عوام تک اصل حقائق پر مبنی خبریں پہنچانے پر مبارک باد دی اور  اعلیٰ صحافتی خدمات کو سراہا۔

مزیدخبریں