دھند کا راج، لاہور رنگ روڈ اور ایسٹرن بائی پاس موٹر وے ٹریفک کیلئے بند

Jan 02, 2023 | 17:05 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور رنگ روڈ اور  ایسٹرن بائی پاس کو  موٹرویز ٹریفک کیلئے بند کردیا گیاہے جبکہ  شدید دھند کے پیش نظر داخلی و خارجی راستوں پر وارڈنز کی نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

سی ٹی او لاہور  ڈاکٹر اسد ملہی  نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے سرحدی علاقے شدید دھند کی لیپٹ میں آگئے ہیں شہریوں سے محتاط ڈرائیونگ کی اپیل ہے۔  ٹھوکر نیاز اور بابوصابو پر بھی  گاڑیوں کے رش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شدید دھند کے پیش نظر داخلی و خارجی راستوں پر وارڈنز کی نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

ڈاکٹر اسد ملہی  کا مزید کہنا تھا کہ بابو صابو، ٹھوکرنیاز بیگ ، شاہدرہ چوک، پرانے راوی پل پر وارڈنز کی نفری بڑھا دی گئی ہے ۔ دھند کے باعث شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر غیر معمولی ٹریفک کا لوڈ رہے گا۔ سی ٹی او  نے تمام پولیس وہیکلز کی فلیشر لائٹس آن رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ شہری راہنمائی اور مدد کےلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں۔شہریوں کو راستہ ایپ اور ایف ایم 88.6 سے دھند کے بارے ہمہ وقت آگاہ رکھا جارہا ہے۔

مزیدخبریں