ایک نیوز: آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں مائیکل نیسر نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر دنیا بھر کے کرکٹ مداحوں کو حیران و پریشان کردیا، یہ معاملہ اب تک سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔
اب آئی سی سی نے برسبین ہیٹ اور سڈنی سکسرز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے متنازع کیچ پر وضاحت جاری کردی ہے۔
واضح رہے کہ سڈنی کے جارڈن سلک نے گیند کو گراؤنڈ سے باہر پھینکنے کی کوشش کی تھی مگر مائیکل نیسر نے باؤنڈری کے قریب گیند کو کیچ کرلیا مگر جب یہ احساس ہوا کہ وہ باؤنڈری لائن عبور کرنے والے ہیں تو گیند کو اوپر اچھال دیا۔
گیند باؤنڈری لائن کو عبور کرگئی تھی اور وہاں مائیکل نیسر نے چھلانگ لگا کر گیند کو کیچ کیا اور ہوا میں ہی اسے واپس گراؤنڈ کے اندر اچھال دیا۔
پھر دوبارہ فیلڈ میں جاکر کیچ پکڑنے کا سلسلہ مکمل کیا۔
This is fascinating.
— KFC Big Bash League (@BBL) January 1, 2023
Out? Six? What's your call? #BBL12 pic.twitter.com/v22rzdgfVz
امپائرز نے کافی سوچ بچار کے بعد اسے آؤٹ قرار دیا مگر کھلاڑیوں اور مداحوں میں الجھن برقرار رہی جن میں سے کچھ اسے ناٹ آؤٹ جبکہ کچھ آؤٹ قرار دیتے رہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قوانین کے تحت فیلڈر کو سب سے پہلے گیند باؤنڈری لائن کے اندر ہی پکڑنا ہوتی ہے اور لائن کی دوسری جانب جاکر کیچ کی اجازت نہیں ہوتی۔
مگر اس کیس میں فیلڈر نے گیند کو پہلے باؤنڈری لائن کے اندر ہی کیچ کیا اور پھر منفرد انداز سے اسے مکمل کیا جبکہ اس کے پیر بھی باؤنڈری کے باہر گیند کو پکڑے ہوئے زمین کو نہیں چھو رہے تھے۔
آئی سی سی کے مطابق مائیکل نیسر کی چھلانگ کی ٹائمنگ اور کیچ قوانین کے مطابق تھا اور امپائر نے درست آؤٹ دیا۔