خانیوال: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 150 کلو مضر صحت مصالحہ جات تلف

خانیوال: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 150 کلو مضر صحت مصالحہ جات تلف

ایک نیوز: خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں خوراک میں چائنا نمک کا استعمال کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت 150کلو مصالحے تلف کر دیے۔ 

رپورٹ کےمطابق کبیر والا فوڈ سیفٹی ٹیم کا جھنگ روڈ کبیر والا میں کریانہ شاپ پر چھاپہ مارا جہاں سے 50 کلو ممنوعہ رنگ کاٹ، 45 کلو چائنہ نمک اور 30 کلو بدبودار اچار، 25 کلو کھلے مصالحے تلف کردیے۔

ڈی جی  پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ملک کے مطابق  کریانہ سٹور مالکان بھاری مقدار میں چائنہ نمک اور کھلی مٹھائی فروخت کررہے تھے آئل اور مربہ جات میں مردہ حشرات بھی پائے گئے۔  اچار اور دیگر خام مال کو کیمیکل ڈرمز میں سٹور کیا گیا تھا۔ مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ  چائنہ نمک سر درد، ہائی بلڈ پریشر اور ڈپریشن جیسی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔  صحت دشمن عناصر کو انسانی صحت سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔