ایک نیوز: شیخوپورہ میں تھانہ صدر کے علاقے میں درینہ دشمنی پر فائرنگ سے نوجوان قتل۔
رپورٹ کےمطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے شیخوپورہ میں دو بھائیوں کو روک کر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں سر میں گولی لگنے سے ایک نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا ہے اور واقعہ کی مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد تحلیل میں لیکر تمام قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔