ایک نیوز: خود کو وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا پروٹوکول افسر ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار ہو گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ملزم خود کو وزیر اعلی کا پروٹوکول افسر ظاہر کر تا تھا اور شہریوں کو سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر رقم وصول کرتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے وزیر اعلی ہاوس کا جعلی کارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم کی پہچان چوہدری شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔
جعلی پروٹوکول افسر کے خلاف راولپنڈی میں دو مقدمات درج تھے ۔ ملزم کے خلاف تھانہ کینٹ نے 30 دسمبر اور 1 جنوری کو الگ الگ مقدمات درج کئے گئے تھے۔
ملزم نے شہریوں سے رقم لینے کا اعترافی بیان بھی پولیس کو ریکارڈ کروا دیا ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-02/news-1672657449-9308.mp4