پی ٹی آئی کا معاشی حالات پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

PTI's decision to release white paper on economic situation(file photo)
کیپشن: PTI's decision to release white paper on economic situation(file photo)

ایک نیوز: ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ 

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان منگل کو معاشی حالات پر وائٹ پیپر جاری کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے منگل کو 90 شاہراہ قائداعظم پر سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ جہاں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف موجودہ معاشی حالات پر وائٹ پیپر جاری کریں گے اور سیمینار سے خطاب کریں گے۔

اس کے علاوہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی قیادت میں پی ٹی آئی کور اکنامک گروپ معاشی مسائل کے حل کیلئے سیمینار میں اپنی تجاویز پیش کرے گا۔

دوسری جانب ڈاکٹرز نے عمران خان کو مزید کچھ دن ریسٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ عمران خان نے جنوری کے پہلے ہفتے میں واپس بنی گالا اسلام آباد آنا تھا۔گزشتہ روز شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز نےمزید کچھ دن آرام کی ہدایات جاری کیں،عمران خان کی اسلام آباد واپسی کے حوالے سے سیکورٹی کلیئرنس بھی نہیں مل سکی۔