ایک نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما،مشیرزراعت منظور وسان کی نئے سال میں نئی پیش گوئیاں کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ نواز شریف اسی سال وطن واپس آئیں گیں۔ نیا سال پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے بہتر سال ہو گا اورپارٹی کو دیگر صوبوں میں اسٹرانگ ہوتا دیکھ رہا ہوں۔
منظور وسان نے مزید پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال 2023 میں عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، عمران خان پر مصیبتیں منڈلاتی رہیں گیں۔ عمران خان کو کچھ اداروں نے بنایا تھا، اب وہ انکے ساتھ نہیں ہیں۔ جو لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں وہ علیحدگی اختیار کرکے دوسری پارٹی بنائیں گیں یا پرانی پارٹیوں میں واپس جائیں گے۔رواں سال 2023میں عمران خان کو سندھ یا بلوچستان کی جیلوں میں دیکھ رہا ہوں۔
منظوروسان نے پیشگوئی کی کہ عمران خان کا جب باجوہ صاحب نے ساتھ دیا تھا تب وہ کیوں خاموش تھے؟،ایم کیو ایم آنکھیں نہیں دکھائے گی ایم کیو ایم اور ہم ساتھ رہیں گے۔ ہر پارٹی کا حق ہوتا ہے کہ وہ اپنی ڈیمانڈ رکھے۔رواں سال کوشش کی جائے گی کہ چند وڈیروں اور جی ڈی اے کو پی پی پی مخالف مقابلہ کروایا جائے گامگر کچھ جی ڈی اے کے لیڈر ہمارے ساتھ ہونگے۔ملک جیسےپہلے چلتا تھا ہےایسےہی چلتارہیگا،مزیداکنامک اشوز سامنے آئیں گیں۔