ایک نیوز: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی خبروں کی تردید کردی .
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبطین خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی کوئی بات نہیں کی نہ ہی ہماری ایسی نیت ہے۔ عمران خان جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے۔
سبطین خان نے مزید کہا کہ اسمبلیاں ضرور توڑیں گے جو آئینی قانونی پیچیدگیاں ہیں ان کو حل کرکے ہی توڑیں گے۔ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہمارے ایم پی ایز کو کوئی چھپانا چاہے تب بھی نہیں چھپیں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی خبروں کی تردید کر دی#pnn #SibtainKhan #punjabassembly pic.twitter.com/Doy72KJW3O
— AIK News News (@pnnnewspk) January 2, 2023