زیادہ جھوٹ کون بولتا ہے مرد یا خواتین ؟ جدید تحقیق نے پول کھول دیا

Jan 02, 2023 | 14:44 PM

ایک نیوز :  مرد جھوٹ بولتے ہیں یا خواتین ؟ یہ ایسے ہی ہے جیسے پوچھا جائے کہ پہلے انڈا پیدا ہوا یا مرغی ۔ تاہم محققین کے ہاتھ اب حتمی جواب  لگ گیا ہے کہ مرد زیادہ جھوٹ بولتے ہیں یا پھر خواتین؟
  اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق جرمنی اور برطانیہ میں ہونے والی حالیہ تحقیق  میں یہ  انکشاف ہوا ہے  اور یہ  تحقیق صرف سروے یا چند سو افراد سے بات چیت کر کے جاری نہیں کی گئی بلکہ سائنسی بنیادوں پر کی گئی ہے۔اب آئیے  جانتے ہیں کہ روازانہ، ماہانہ اور سالانہ بنیادوں کون کتنا جھوٹ بولتا ہے۔
آخرکار مرد ہی کیوں؟

 مرد اور خواتین  دونوں ہی انسان ہیں، دونوں کا ہی مختلف لوگوں سے پالا پڑتا ہے دونوں کی کمزوریاں اور مجبوریاں بھی ہو سکتی ہیں اس لیے چونکہ، چنانچہ، اگر مگر کی نوبت آنا حیران کن نہیں تاہم مردوں سے معذرت کے ساتھ تحقیق میں واضح کیا گیا ہے عورتوں کے مقابلے میں مرد زیادہ جھوٹ بولتے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق 42 فیصد مرد جھوٹ بولتے ہیں۔ دن میں اوسطاً تین بار غلط بیانی کی جاتی ہے اور سال میں تقریباً ایک ہزار 95 بار گولی کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔
 خواتین بھی کم نہیں 

اگر مردوں کی پرسنٹیج دیکھ کر آپ یہ گمان کر چلے ہیں کہ خواتین ہی سچتی ہوتی ہیں تو ان سے بھی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ ان الفاظ کے ساتھ ان کا بھرم بھی کسی حد تک شکستہ کر دیا گیا ہے کہ ’وہ بھی جھوٹ بولتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق 38 فیصد خواتین جھوٹ بولتی ہیں اور سالانہ طور پر 728 بار جھوٹ سے کام لیتی ہیں۔
اس تحقیق کے لیے 14000 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا ہے جس سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ عمر اور جنس کے حوالے حقائق درست نہیں۔
بچے اب اتنے بھی اچھے نہیں 

تحقیق کو صرف مرد اور عورت کے جھوٹ تک محدود نہیں رکھا گیا بلکہ اس میں نوجوانوں اور بزرگوں کے ڈیٹا کا بھی تجزیہ کیا گیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ نوجوان عمررسیدہ افراد کی نسبت زیادہ جھوٹ بولتے ہیں۔
 

مزیدخبریں