مونس الہیٰ کے فرنٹ مین کیخلاف بھی انکوائری شروع

Jan 02, 2023 | 14:43 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) مونس الہی کے مبینہ فرنٹ مینز کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پنجاب اسمبلی کے نائب قاصد قیصر، ارم امین اور ارشد اقبال کے اکاونٹس سے مونس الہی اوران کی فیملی کے دیگر افراد کے اکاونٹس میں رقم منتقل ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ارم امین مونس الہی کی کمپنی میں کام بھی کرتی ہیں جبکہ ایف آئی اے نے مذکورہ افراد کے اکاونٹس بھی پر انکوائری کا آغازکردیا ہے۔

مزیدخبریں