لاہور ریلوےاسٹیشن سےاسمگل شدہ دودھ برآمد

Jan 02, 2023 | 13:57 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ریلوے پولیس اسپیشل برانچ نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر  کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم امپورٹڈ خشک دودھ  کے 15 پیکٹ کو برآمد کرلیا

رپورٹ کے مطابق نان کسٹم مال کو قراقرم ایکسپریس کے ذریعے کراچی سے لاہور اسٹیشن لایا گیا۔ اسپیشل برانچ نے شک کی بنیاد پر لگیج وین کو چیک کیا جس میں سے 15 ایرانی خشک دودھ کے پیکٹ برآمد ہوئے۔ اہلکاروں ںے خشک دودھ کے پیکۓ کو  ضبط کر لیا۔   نان کسٹم پیڈ مال کو مزید کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔مال کو اتحاد کارگو کے نام سے بک کیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں