شیخوپورہ: مسافر وین ٹرک سے ٹکرا گئی، 2 جاں بحق

Jan 02, 2023 | 13:43 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: شیخوپورہ میں فیروزوٹواں فیصل آباد روڈ پر ٹیوٹا وین ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی ہے  جس سے وین میں سوار 2  مسافر جاں بحق جبکہ 16 زخمی  ہو گئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ فیروزوٹواں فیصل آباد روڈ پر ٹیوٹا وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر   ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 2 مسافر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 16 مسافر زخمی ہوئے۔  واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 فیروزوٹواں کی امدادی ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔  ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں متعدد مسافروں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ 

مزیدخبریں